اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جنرل عبدالرحیم موسوی نے آج فضائی دفاعی مرکز کے یوم تاسیس کے موقع پر مسلح افواج کے پریڈ کامشاہدہ کرتے ہوئے کہا کہ فضائي دفاعی مرکز نے آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران سپاہ اسلام کی فضائي دفاعی ضرورتوں کو پورا کرتے ہوئے خلیج فارس میں آئيل ٹینکروں پر دشمن کے حملوں کو بھی ناکام بنایا تھا اور بعثی فوج کے حملوں کا بھرپور مقابلہ کیا تھا۔ جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ ہمارے فضائي دفاعی مرکز نے والفجر آٹھ نامی آپریشن میں بعثی دشمن کے بے شمار طیاروں کو مار گرانے میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس موقع پر خاتم الانبیاء فضائي دفاعی ہیڈ کوارٹر کے سربراہ نے کہا ہےکہ یہ ہیڈ کواٹر ملک کا دفاع کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ایران کی فضا سے ملک کے دفاع کے لئے تین ہزار چھے سو نقاط سے کام کیا جارہا ہے اور یہ نقاط پانچ ہزار تک بڑھادئےجائيں گے۔ جنرل فرزاد اسماعیلی نے کہاکہ رواں برس میں کیھان نامی لانگ رینج راڈار کی رونمائي کی جائے گي جو موبائیل راڈار شہاب کا ترقی یافتہ ماڈل ہے۔
.......
/169